August 7, 2024 9:45 AM

printer

پنجاب میں، امرتسر کے قریب اٹاری مشترکہ چیک پوسٹ پر ایک Teasure  اور Brouchure  جاری کیا گیا

پنجاب میں، امرتسر کے قریب اٹاری مشترکہ چیک پوسٹ پر ایک Teasure  اور Brouchure  جاری کیا گیا ہے، جس میں بھارت کا سب سے اونچا ترنگا جھنڈا دکھایا گیا ہے۔ اِس جھنڈے کی تصویر قدرتی مناظر کی تصویریں کھینچنے والے اور وراثت کو فروغ دینے والے آرٹسٹ ہرپریت سندھو نے لی ہے اور انھوں نے ہی یہ Teasure تیار کیا ہے۔ اِس کا مقصد اٹاری پر ایک جاذبِ نظر یادگار کو فروغ دینا ہے اور اِسے 78ویں یومِ آزادی کے نام وقف کیا گیا ہے۔

 BSF کے ڈپٹی کمانڈینٹ دیویندر پال سنگھ نے اٹاری مشترکہ چیک پوسٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں ایک Teasure اور تصویروں پر مبنی Brochure کا اجرا کیا، جس میں بھارت کا بلند ترین قومی پرچم دکھایا گیا ہے۔ اِس Teasure میں وطن پرستی کے جذبے کے تحت 418 فُٹ اونچا جھنڈا دکھایا گیا ہے۔ یہ جھنڈا چار فٹ کی ایک بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ قومی پرچم تقریباً 200 کلوگرام وزن کا ہے۔ یہ پرچم 130 فٹ لمبا اور 80 فٹ چوڑا ہے۔ اِس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سرحد پر پاکستان کے جھنڈے سے  18 فٹ اونچا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں