پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں میں ایک ہیرٹیج اسٹریٹ تعمیر کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ 850 میٹر طویل یہ ہیرٹیج اسٹریٹ شہید بھگت سنگھ نگر کے Khatkar کلاں میں موجودہ میوزیم سے شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گھر تک تعمیر کی جائے گی۔ یہ اسٹریٹ جنگ آزادی کے دوران ریاست کے شاندار تعاون کو اُجاگر کرے گی اور نوجوانوں کو ملک کیلئے جوش اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کیلئے تحریک فراہم کرے گی۔×
Site Admin | January 16, 2025 3:17 PM