ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 2:33 PM

printer

پنجاب اور بہار پولیس نے کپور تھلہ میں ایک مشترکہ کارروائی میں تیس بندھوا مزدوروں کو بچایا ہے

پنجاب میں، پنجاب اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ایک NGO ’بچپن بچاؤ آندولن‘ کے ممبروں کے ساتھ    30 بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا ہے۔ اِن میں تین کم عمر بچیاں اور 7 خواتین شامل ہیں۔ متاثرین سے کپورتھلہ میں آلو کے ایک کھیت میں کم اُجرت پر گھنٹوں جبراً بندھوا مزدوری کرائی جارہی تھی۔ ٹھیکیدار اُن سے مبینہ طور پر بے جا سلوک بھی کیا کرتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق، جن لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے،  ان میں نیپال کے 8 اور بہار کے سیتامڑھی ضلعے کے دیگر    22 افراد شامل ہیں۔ کم عمر بچیاں 12 سے 16 سال کی ہیں۔ بہار کے وہ دو ٹھیکیدار، جو متاثرین کو کپورتھلہ لائے تھے اور جنہوں نے انہیں بندھک بنارکھا تھا، فرار ہیں۔ بچاؤ کی یہ کارروائی سیتامڑھی ضلعے کے پولیس تھانے میں  کم عمر بچیوں کے والدین میں سے ایک کے ذریعہ ایک FIR درج کرائے جانے کے بعد کی گئی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں