پنجاب کے، پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے وزیر ہردیپ سنگھ مُنڈِیَن نے کہا ہے کہ پنجاب، ملک کی ایسی پانچویں ریاست بن گئی ہے، جہاں دیہی گھروں کو پائپ کے ذریعے پانی کی 100 فیصد سپلائی کی جارہی ہے۔ یہ کامیابی ہر گھر جل کے تحت ملی ہے، جو مرکزی حکومت کی ایک اسکیم ہے۔
پانی کی ہلکی کوالٹی اور قلت کے مسئلوں کو دور کرنے کیلئے، ایک ہزار 706 گاؤوں کو شامل کرتے ہوئے، نہر کے پانی سے متعلق 15 بڑے پروجیکٹوں پر کام کاج جاری ہے، جس کی لاگت دو ہزار 174 کروڑ روپے ہے۔ اِن پروجیکٹوں سے تقریباً 25 لاکھ لوگوں اور چار لاکھ کنبوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اِس کے ساتھ ساتھ ریاست کے سبھی گاؤوں نے، سووچھ بھارت مشن- دیہی کے تحت، کھلی جگہوں پر رفع حاجت سے پاک گاؤوں کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ x