ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 9:44 PM

printer

پریاگ راج کے پریڈ گرائنڈ میں واقع سینٹرل اسپتال مہاکمبھ میں طبی خدمات کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے

پریاگ راج کے پریڈ گرائنڈ میں واقع سینٹرل اسپتال مہاکمبھ میں طبی خدمات کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔ عقیدت مندوں اور زائیرین کو میاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں جس میں سو بستروں کی چوبیسوں گھنٹے طبی خدمات شامل ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اسپتال OPD کی سہولت سے لیکر ICU کی دیکھ بھال تک مختلف ضروریات کو پوری کرتا ہے۔
سینٹرل اسپتال میں 36 ڈاکٹرس ہیں، جن میں ماہرین اور چوبیسوں گھنٹے OPD خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس بھی شامل ہیں۔ OPD خدمات میں پیڈیاٹرک اورتھوپیڈک، ڈینٹل، فیزیشین، جنرل سرجن اور Gynaelogy شامل ہیں۔ مرد، خواتین اور بچوں کیلئے الگ الگ وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈلیوری روم، ایمرجنسی وارڈ اور ڈاکٹروں کے کمرے بھی شامل ہیں۔ چھوٹے بڑے آپریشن، ECG، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور OPD سمیت خصوصی جانچ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی 10 بستروں والا ICU جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ فوری طور پر 22 علاقائی اور 19 بین الاقوامی زبانوں کا ہندی یا انگریزی میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مہاکمبھ علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات نے بھارت اور دنیا بھر کے ہزاروں عقیدتمندوں کو ضروری طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ نہ صرف روحانی اجتماع کے طور پر ابھرا ہے بلکہ بڑے پیمانے پر صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کی تحریک بھی بن گیا ہے۔ میلے میں نمامی گنگے پویلین گنگا ندی کی صفائی اور تحفظ کی اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس عظیم الشان تقریب کے دوران نمامی گنگے مشن نے گنگا کی پاکیزگی اور تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے 10 سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا استعمال کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں