ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 9:33 AM | MAHAKUMBH-DM

printer

پریاگ راج کے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ نے راستوں کی تبدیلی کی وجہ سے گاڑیوں کے داخلے پر لگائی گئی روک سے متعلق میڈیا خبروں کی تردید کی ہے۔

پریاگ راج کے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ نے راستوں کی تبدیلی کی وجہ سے گاڑیوں کے داخلے پر لگائی گئی روک سے متعلق میڈیا خبروں کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چار فروری تک پریاگ راج میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔ ایک ویڈیو پیغام میں جناب ماندڑ نے واضح کیا کہ آج، کَل اور 4 فروری کو راستے تبدیل نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریاگ راج میں صرف دو اور تین فروری کو وسنت پنچمی کے موقع پر امرت اسنان کی وجہ سے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں