پریاگ راج میں مہا کمبھ میں مکرسنکرانتی امرت اشنان کا سلسلہ جاری ہے۔13 اکھاڑوں میں سے ہر اکھاڑے کو اُس کا مقررہ وقت اور ترتیب دی گئی ہے۔ مہانروانی پنچایتی اکھاڑہ آج صبح سویرے تریوینی سنگم پر پوِتر ڈپکی لگانے والا پہلا اکھاڑہ تھا۔ شری پنچایتی اکھاڑہ نرمل، امرتِ اشنان کرنے والا آخری اکھاڑہ ہوگا۔ اس عظیم الشان تقریب کے لیے سیکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔کَل پوش پورنیما پر دنیا کے سب سے بڑے روحانی اور ثقافتی اجتماع مہا کمبھ میں ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی۔ عقیدتمندوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھول برسائے گئے۔مہا کنبھ 26 فروری کو مہا شیوراتری تک جاری رہے گا۔ اب ہم پریاگ راج کے تروینی سنگم پر موجود اپنے نامہ نگار آنند کمار سے براہِ راست معلومات حاصل کریں گے۔
Site Admin | January 14, 2025 10:20 AM