ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 7, 2025 9:46 AM | MHAKUMBH NEW LAWS

printer

پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں ایک ڈیجیٹل نمائش لگائی گئی ہے، تاکہ ملک میں فوجداری کے تین نئے قوانین کے بارے میں عوام کو بیدار کیا جا سکے۔

پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں ایک ڈیجیٹل نمائش لگائی گئی ہے، تاکہ ملک میں فوجداری کے تین نئے قوانین کے بارے میں عوام کو بیدار کیا جا سکے۔ اِن قوانین میں بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرِک سرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیے ادھینیم شامل ہیں۔ اِن نئے قوانین کو پچھلے سال پہلی جولائی کو پورے ملک میں نافذ کیا گیا تھا، جس میں بھارت کے عدالتی نظام میں تاریخی تبدیلی کو پیش کیا جا سکے۔ ایک نیا فریم ورک بھی متعارف کیا گیا ہے تاکہ سائبر جرائم اور منظم جرائم جیسے عصری چیلنجوں سے نمٹا جا سکے اور متاثرین کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اِن نئے قوانین نے انڈین پینل کوڈ فوجداری طریقہئ کار کے کوڈ اور بھارتی ثبوت کے قانون کی جگہ لی ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V/C Dipendra

مہا کمبھ میلہ نہ صرف اعتقاد کا ایک اجتماع ہے بلکہ عقیدتمندوں کو اُن کے قانونی حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا اور انصاف کے لیے ڈیجیٹل ٹولس کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔ مرکزی حکومت اور اترپردیش حکومت نے تین نئے قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف اسٹال لگائے ہیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اترپردیش پولیس کے ہیڈ آپریٹر اوم پرکاش گپتا نے بتایا کہ وہ آسان زبان میں تین نئے قوانین کے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ ایک فنکار منّا لال یادو نے بتایا کہ وہ اپنے حقوق اور نکڑّ ناٹک کے ذریعے تین نئے قوانین کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کر رہے ہیں۔ تین نئے قوانین اس لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ بھارت کے انصاف کے نظام کو زیادہ شفاف اور فعال بنایا جا سکے اور جدید معاشرے کی ضرورتوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں