پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں آج ایک تین روزہ شاندار ڈرون شو کا آغاز ہوگا۔ عقیدتمند ایک خصوصی ڈرون شو کا نظارہ کریں گے جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سناتن روایت کی وراثت کی نمائش کی جائے گی۔ اِس عظیم الشان ڈرون شو میں توجہ کا اصل مرکز مہاکمبھ کی روحانی داستان ہوگی جس میں بھارتی روایات کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا۔
اِس تین روزہ شو میں تقریباً ڈھائی ہزار Made in India Drones کو دکھایا جائے گا، جس میں ہر روز ایک منفرد موضوع کو دکھایا جائے گا۔x