پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں اور یاتریوں کو اب ضروری سہولیات تلاش کرنے کے لیے بھٹکنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ان کی سہولت کی خاطر ایک نیا چیٹ بوٹ متعارف کرایا گیا ہے۔
تین نئی خصوصیات سے لیس، آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر مبنی چیٹ بَوٹ کا مقصد یاتریوں اور عقیدت مندوں کے تجربے میں اضافہ کرنا ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Anand Kumar
یہ ”چیٹ بوٹ“ صارف کو ایک کلومیٹر کے دائرے میں پارکنگ کے مقامات، کھانے پینے کی جگہوں اور اسپتالوں کے بارے میں درست تفصیلات فراہم کرے گا۔ یہ ”چیٹ بوٹ“ نہ صرف یاتریوں کو مہاکُمبھ کا مکمل نقشہ فراہم کرے گا بلکہ گوگل میپ کے لنکس کے ساتھ ہر شعبے کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی فراہم کرے گا، تاکہ اُنہیں کہیں آنے جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ مہا کمبھ میلے کے ایڈیشنل آفیسر وویک چترویدی نے کہا کہ AI چیٹ بوٹ یاتریوں کو پارکنگ کے مقامات، ٹرانسپورٹ، بینکنگ، واٹر اے ٹی ایم اور دیگر خدمات کے بارے میں اہم معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ چیٹ بوٹ صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق بر وقت پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت بھی فراہم کرتا ہے، جس میں بیت الخلاء، کھویا اور پایا سینٹرز، نمائشوں اور دیگر اہم مقامات کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں۔ یاتری صرف QR کوڈ اسکین کر کے اپنے موبائل فون پر براہِ راست اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔