ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 15, 2025 10:45 AM | Mahakumbah Bahashini

printer

پریاگ راج میں مہاکمبھ جاری ہے۔

پریاگ راج میں مہاکمبھ جاری ہے۔ مکرسنکرانتی امرت اسنان کے موقع پر کل تریوینی سنگم پر ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی۔

اس ثقافتی تقریب سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے کثیر لسانی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ”بھاشنی“ کے ذریعے مہاکمبھ میں ٹکنالوجی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C Anupam / Anand

زبانوں کے ترجمے کا پلیٹ فارم ”بھاشنی“ مہاکمبھ کے دوران گیارہ زبانوں میں کثیر لسانی رسائی فراہم کر رہا ہے۔ زبانوں کے ترجمے کا اِس کا ایکو نظام، دنیا کے سب سے بڑے روحانی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو چیزوں کے کھونے اور پانے سے متعلق ڈجیٹل مدد فراہم کر رہا ہے۔ لوگ اپنی مادری زبانوں میں چیزوں کے کھونے اور پانے سے متعلق معاملے درج کرا رہے ہیں۔ بھاشنی موبائل ایپ کے Converse فیچر کے ذریعے عقیدتمند، میلے میں تعینات اترپردیش پولیس کی ہنگامی ہیلپ لائن 112 سے آسانی سے رابطہ قائم کر پا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں