پریاگ راج میں عظیم الشان مہاکنبھ عالمی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ اِس کے تحت 10 ملکوں سے 21 ممبران پر مشتمل ایک وفد کَل سنگم پر پوِتر ڈبکی لگائے گا۔ اِس بین الاقوامی وفد میں Fiji، فِن لینڈ، Guyana، ملیشیا، ماریشس، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سری لنکا، Trinidad اور Tobago اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شامل ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداران کو انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے کیونکہ اِس ماہ کی 29 تاریخ کو مونی اماوَسیا کے موقع پر سنگم پر 8 سے 10 کروڑ عقیدتمندوں کے جمع ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے عقیدتمندوں کیلئے صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار کی خاطر خصوصی بندوبست کیا ہے۔ فوڈ سیفٹی افسر لاکھوں عقیدتمندوں کیلئے صاف ستھرے اور کوالٹی سے بھرپور کھانے کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
مہاکنبھ میلے کو پانچ Zones اور 25 سیکٹروں میں بانٹا گیا ہے اور ہر سیکٹر میں ایک فوڈ سیفٹی افسر صفائی ستھرائی اور سکیورٹی سے متعلق معیارات کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔ خوراک سے متعلق تحفظ کی تمام مہمات مرکزی دفتر سے چلائی جارہی ہیں، جن کے تحت کھانے پینے کی اشیاء سے متعلق نگرانی اور میلے میں ٹیموں کی تعیناتی کا نظام دیکھا جارہا ہے۔ افسران میلے میں کھانے پینے کی کھلی اشیاء کی خرید فروخت کو روک رہے ہیں اور ہوٹلوں، ڈھابوں اور چھوٹے Stalls پر غذائی اشیاء کی کوالٹی چیک کی جارہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کئے جارہے، اِن موثر اقدامات کے ذریعے عقیدتمندوں کو محفوظ اور اطمینان بخش خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔