پریاگ راج میں سنگم کے کناروں پر مہاکمبھ میں آج فطرت اور پرندوں سے متعلق فیسٹیویل 2025 کا افتتاح کیا جائے گا۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے ایک سمندری پرندے کو فیسٹیول کے لیے Mascot کے طور پر چنا گیا ہے، جو اعتقاد اور تحفظ کے سنگم کی علامت ہے۔x
VC – Adarsh
اترپردیش میں Skimmer پرندے کی گنگا، یمنا اور چمبل ندیوں کے کنارے افزائشِ نسل ہوتی ہے۔ اندازے کے مطابق ریاست میں اس پرندے کی تعداد ایک ہزار ہے۔ اس پرندے کی موجودگی ندی کی صحت کی علامت ہے۔ مہا کمبھ میں اس سے متعلق انعقاد سے عقیدے اور ماحولیات کے تحفظ کے امتزاج کو پیش کیا جا رہا ہے۔
پرندوں سے متعلق فیسٹیول کے نوڈل افسر للِت ورما نے کہا کہ انڈین Skimmer کو اُس کے تحفظ سے متعلق بیداری مہم کے لیے چُنا گیا ہے۔
مہا کمبھ میں آج ماحولیاتی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جس کا عنوان ہوگا: ’کمبھ کی آستھا ایوَم جَل وایُو پری ورتن‘۔ اس کانفرنس کا افتتاح اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔
کانفرنس میں مذہبی رہنما، ماہرِ ماحولیات، سماجی تنظیمیں، صنعتی نمائندے، تجارتی رہنماء اور معزز شہری شرکت کریں گے۔