پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ کے دوران پوَتر سنگم میں اب تک 56 کروڑ 64 لاکھ سے عقیدتمند پوَتر ڈُبکی لگا چکے ہیں۔ کل شام 6 بجے تک ایک کروڑ 8 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوَتر جل میں اسنان کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کل رسومات میں شامل ہوئیں اور تریوینی سنگم میں پوَتر ڈُبکی لگائی۔ ہوابازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے بھی پوَتر اسنان کیا اور کہا کہ پریاگ راج ٹرمینل کو مہا کمبھ کے دوران وسعت دے کر اسے دوگُنا کر دیا گیا ہے تاکہ عقیدتمندوں کی بھاری بھیڑ سے نمٹا جا سکے۔ مرکزی وزیر جیتم رام مانجھی نے بھی سنگم میں اسنان کیا اور اس کے بعد اظہار کیا کہ بھارت گہری عقیدت اور مالا مال ثقافت کی سرزمیں ہے۔
اترپردیش کانگریس کے صدر اجے رائے، شیو سینا ممبرِ پارلیمنٹ سری کانت شندے اور بی جے پی MLA تیجوسوی سوریہ سمیت کئی دیگر معزز شخصیات نے بھی مہا کمبھ تقریبات میں شرکت کی۔×