پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں آج ’جَن جاتی سانسکرِتِک سماگم 2025 منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے 15 ہزار سے زیادہ قبائلی حصہ لیں گے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اِس 6 روزہ تقریب کے دوران ہر کوئی قبائلیوں کی تہذیب اور روایات کے تحفظ کا عہد کرے گا۔ بِرسا منڈا کے 150 ویں یومِ پیدائش کے سال 2025 کو جَن جاتیہ گورَو ورش کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
V/C – Dipendra / Aman
مہا کمبھ میں آج ’جَن جاتی سانسکرِتِک سماگم 2025 کے تحت یووا کمبھ منعقد کیا جائے گا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ ون واسی کلیان آشرم کے انتظامی سیکریٹری اَتُل جوگ نے کہا کہ یووا کمبھ میں ملک بھر کے 8 ہزار سے زیادہ قبائلی نوجوان شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی امور کے مرکزی وزیر دُرگا داس اُئیکے تقریب کا افتتاح کریں گے۔
تقریب کے دوران قبائلی برادری کے لیے بہترین کام کرنے والے مختلف ریاستوں کے 25 نوجوانوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس دوران قبائلی برادری سے متعلق ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی اور ملک بھر سے 120 ثقافتی ڈانس گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس دوران وہ تریوینی سنگم میں پوَتر ڈبکی بھی لگائیں گے۔