پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ کے آخری مرحلے کے تحت مہاشیوراتری سے پہلے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر موثر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اترپردیش حکومت نے کہا ہے کہ ریلوے، ٹریفک کا راستہ تبدیل کرنے اور پارکنگ سمیت مختلف معاملات کے بندوبست کیلئے ایک مناسب منصوبہ تیار اور نافذ کیا گیا ہے۔ عقیدتمندوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کیلئے عہدیداران سرگرمی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ آج سنگم پر تقریباً ایک کروڑ 29 لاکھ عقیدتمندوں نے پوتر ڈبکی لگائی، جس کے ساتھ اب تک پوتر ڈبکی لگانے والے عقیدتمندوں کی تعداد 60 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
Site Admin | February 22, 2025 9:41 PM
پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ کے آخری مرحلے کے تحت مہاشیوراتری سے پہلے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر موثر انتظامات کئے جارہے ہیں
