پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں عقیدتمند بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ آج شام 6 بجے تک ایک کروڑ 15 لاکھ عقیدتمندوں نے سنگم میں ڈبکی لگائی۔ اب تک 55 کروڑ 46 لاکھ عقیدتمند سنگم میں ڈبکی لگاچکے ہیں۔ اس دوران اترپردیش کے اُنّاؤ ضلع میں ایک منفرد اقدام کیا گیا ہے۔ اناؤ جیل کے قیدیوں کو مہاکنبھ سے لائے گئے پانی سے اسنان کرایا گیا۔
اناؤ جیل کے سیکڑوں قیدیوں کو جیل میں ہی مہاکنبھ سے لائے گئے پانی میں پوتر ڈبکی لگانے کا موقع ملا۔ سنگم کا پانی جیل میں لاکر اسے پانی کے ٹینک میں ملایا گیا۔
اناؤ ضلع جیل کے سپرنٹنڈینٹ نے آکاشوانی سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ وہ 14 فروری کو مہاکنبھ گئے تھے۔ وہاں سے لوٹتے وقت یہ پوتر سنگم کا پانی اپنے ساتھ لائے تھے۔ یہ پوتر پانی جیل کے قیدیوں کے نہانے کیلئے بنائے گئے پانی کے ٹینک میں ملایا گیا جس کے بعد سبھی قیدی اس پانی میں نہائے۔
جیل سپرنٹنڈینٹ نے کہا ہے کہ اس جمعہ کو اترپردیش کی سبھی جیلوں میں اس طرح کے انتظامات کئے جائیں گے۔جیل میں ہی پوتر سنگم کے پانی سے نہاکر قیدی بہت خوش نظر آئے۔
Site Admin | February 18, 2025 9:42 PM
پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں عقیدتمند بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ آج شام 6 بجے تک ایک کروڑ 15 لاکھ عقیدتمندوں نے سنگم میں ڈبکی لگائی
