ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 24, 2025 9:42 PM

printer

پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں شامل ہونے کیلئے ہر روز عقیدتمند اور یاتری بڑی تعداد میں آتے ہیں

پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں شامل ہونے کیلئے ہر روز عقیدتمند اور یاتری بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ مہاکنبھ میلے میں شرکت کرنے والے لاکھوں عقیدتمندوں کے مقدس ڈبکی لگانے کیلئے صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو برقرار رکھنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
مہاکنبھ 2025 نہ صرف ایک اہم روحانی اور ثقافتی اجتماع ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور صفائی کا ایک نمونہ بھی ہے۔ یہ تقریب فضلے کے انتظام، دریا کے تحفظ اور ماحول دوست طریقے میں، ایک نیا عالمی معیار قائم کر رہی ہے۔ حکومت نے صاف ستھرے مہاکنبھ کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع صفائی ستھرائی کا منصوبہ نافذ کیا ہے۔ میلہ گراؤنڈ کو ”پلاسٹک فری زون“ قرار دیا گیا ہے، جہاں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی عائد ہے۔Swach Aur Swasth Mahakumbh مہم کے ایک حصے کے طور پر آج میلہ علاقے میں صفائی ستھرائی سے متعلق ایک ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد عقیدتمندوں کے صفائی ستھرائی کے تئیں بیدار کرنا اور ایک ماحول دوست طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔200 سے زیادہ سیوا دُوت اور سوچھتا متروں نے اس ریلی میں حصہ لیا اور صفائی ستھرائی اور استحکام سے متعلق پیغام کو پھیلایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں