ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 16, 2025 10:14 AM | Mahakumbh Netra Kumbh

printer

پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میں صحت نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میں صحت نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کوششوں میں مہا کمبھ  کی ایک پہل Netra Kumbh ہے،جس کا مقصد بصارت سے محرومی پر قابو پانا ہے۔

ایک رپورٹ

V/C Anupam Mishra

نیتر کُمبھ کے اہداف میں پانچ لاکھ OPD منعقد کرنا، نین سُکھ نظر کے چشمے تقسیم کرنا اور روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار مریضوں کو دیکھنا شامل ہے۔ 10 ایکڑ کے رقبے پر محیط نیتر کُمبھ میں 11 ایسے بڑے مرکز بنائے گئے ہیں، جہاں میلے میں آنے والے لوگ اپنی آنکھوں کی جانچ کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد وہ ماہرین اور آلات سے لیس ڈاکٹروں کے چیمبر میں اُن سے مل سکتے ہیں۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے نیتر کُمبھ انتظامیہ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رنجن باجپئی نے کہا کہ 40،     Eye Specialists اور 100، Optometrists کی ایک ٹیم نیتر کُمبھ میں لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیتر کُمبھ میں دی جانے والی تمام خدمات بالکل مُفت ہیں۔

اس اقدام نے اس سے پہلے سال 2019 کے کُمبھ میلے میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے    Limca Book of World Records میں اپنی جگہ بنائی تھی۔ اس سال اس کا مقصد Guinness Book of World Record میں اپنا نام درج کرانا ہے۔ نیز کُمبھ میں آنکھوں کا عطیہ کرنے کے لیے ایک Ey Donation Camp بھی لگایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں