پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ آج سے اگلے مہینے کی 24 تاریخ تک شاندار ثقافتی پروگراموں کا مشاہدہ کرے گا۔ ”سنسکرتی کا مہاکمبھ“ کے عنوان سے منعقد ہونے والا یہ ثقافتی پروگرام مشہور فنکاروں کی سلسلے وار بہترین پرفارمنسز کے ذریعے ملک کی مالا مال ثقافت کو اُجاگر کرے گا۔ اصل اسٹیج گنگا پنڈال آج پہلے دن شنکر مہا دیون کے خصوصی پرزنٹیشن سمیت ملک بھر کے مشہور و معروف فنکاروں کی پرفارمنسز کی میزبانی کرے گا۔
پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں ثقافت اور روحانیت کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کا ایک مستحکم نظریہ پیش کیا جارہا ہے۔ پریاگ راج، اس مہینے کی 31 تاریخ کو گرین مہاکنبھ کی میزبانی کرے گا۔
گرین مہاکنبھ میں ملک بھر کے ایک ہزار سے زیادہ ماحولیات اور پانی سے متعلق ورکرس یکجا ہوں گے۔ گرین مہاکنبھ کے حصہ کے طور پر فطرت، ماحولیات، پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، قومی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ اس بات چیت کے دوران ماحولیات کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور ساتھ ہی ساتھ، ان کوششوں کو فروغ دیئے جانے کیلئے انجام دی جارہی مہم کے بارے میں مہاکنبھ میں آنے والے لوگوں کے درمیان بیداری کو بڑھانے کے طریقے دریافت کئے جانے پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے میلے میں پلاسٹک کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کو کہا ہے۔ اس کی بجائے کلہڑ، دونے اور پتلوں کا استعمال کیا جائے۔