پریاگ راج میں، مہا کُمبھ، کل Paush پورنیما کے موقع پر پہلے امرت اَسنان کے ساتھ شروع ہوگا۔ اِس عظیم الشان تقریب کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اُن لاکھوں عقیدتمندوں کے لیے جو شہر کا دورہ کر رہے ہیں، صاف ستھری ہوا اور صحتمند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پورے پریاگ راج میں مختلف مقامات پر گھنے پیڑ لگائے گئے ہیں۔
حکومت نے، مِیاواکی تکنیک کے ذریعے گزشتہ 2 سال میں کئی آکسیجن بینک قائم کیے ہیں، جو اب ہرے بھرے جنگل میں بدل گئے ہیں۔
اِس قدم سے نہ صرف ہریالی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہوا کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے، جو ماحولیات کے تحفظ میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ پریاگ راج میں 10 سے زیادہ مقامات پر پیڑ لگائے گئے ہیں، جس سے گزشتہ 2 سال میں 55 ہزار مربع میٹر کا رقبہ ہرا بھرا ہو گیا ہے۔
نینی صنعتی علاقے میں 63 اقسام کے ایک لاکھ 20 ہزار پیڑوں کے ساتھ سب سے بڑی شجر کاری مہم انجام دی گئی۔ وہیں شہر کا کوڑا جمع کرنے کی سب سے جڑی جگہ بَسوار کی صفائی کے بعد وہاں 27 مختلف اقسام کے 27 ہزار پیڑ لگائے گئے۔
یہ پروجیکٹ نہ صرف صنعتی فضلے سے نجات دلانے میں مدد کر رہا ہے بلکہ دھول، مٹّی اور بدبو سے بھی راحت دے رہا ہے۔ یہ ہرے بھرے جنگل، حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کر رہے ہیں، مٹّی کی زرخیزی بڑھا رہے ہیں اور نباتات اور حیوانات کے لیے مسکن کا کام کر رہے ہیں۔