پریاگ راج مہاکمبھ میں چالیس ہزار مربع فٹ رقبہ پر محیط سوَچھ سُجل گاؤں، اترپردیش میں حکومت کی طرف سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے تحت رونما ہونے والی انقلاب انگیز تبدیلی کی عکاسی کررہا ہے۔
ایک رپورٹ
VC-ADARSH
یہ مثالی گاؤں Banda، جھانسی، چِترکوٹ، للت پور اور مہوبا سمیت بندیل کھنڈ میں پانی قلت سے نمٹنے کے طریقوں کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ گاؤں ’پئے جل کا سمادھان، میرے گاؤں کی نئی پہچان‘ کے موضوع کے تحت تیار کیا گیا ہے اور ’اتِتھی دیو بھوا‘ کی دیرینہ روایت کا مظہر ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کو ’جل پرساد‘ پیش کیا جاتا ہے۔
ہر شام یہاں مختلف پروگرام اور نمائشیں ہورہے ہیں اور ہر روز گنگا جل آرتی ہورہی ہے۔ گاؤں میں پانچ زبانوں میں معلومات دستیاب ہیں۔ ان زبانوں میں ہندی، انگریزی، بنگالی، تیلگو اور مراٹھی شامل ہیں۔
سوچھ سُجل گاؤں کو نامامی گنگے اور دیہی آبی سپلائی کے محکموں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ 26 فروری تک لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔