ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 19, 2025 10:05 PM

printer

پریارگ راج میں جاری اِس سال مہاکمبھ میں توقع ہے کہ 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے کاروبار ہوں گے

پریارگ راج میں جاری اِس سال مہاکمبھ میں توقع ہے کہ 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے کاروبار ہوں گے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس CAIT کے اندازے کے مطابق مہاکمبھ، بھارت میں بڑے کاروباری تقریبات میں سے ایک اہم تقریب ہونے والی ہے۔

مہاکمبھ نے نہ صرف پریاگ راج بلکہ آس پاس کے شہروں میں ایک معاشی ترقی لایا ہے۔ 150 کلو میٹر کے  آس پاس کے شہروں اور قصبوں میں کاروبار میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ ایودھیا، وارانسی اور دوسرے مذہبی مقامات میں بھی عقیدتمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مقامی معیشت کو استحکام ملا ہے۔

CAIT کے جنرل سکریٹری اور MP پروین کھنڈیل وال نے کہا ہے کہ یہ اہم تقریب عقیدہ اور معیشت کے درمیان ایک گہرے تعلق کا اظہار کرتی ہے۔ جناب کھنڈیل وال نے کہا کہ شروع میں 40 کروڑ عقیدتمندوں کے آنے اور دو لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ لیکن ملک بھر سے آنے والے عقیدتمندوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ 60 کروڑ عقیدتمند پریاگ راج آئیں گے، جس کی وجہ سے مجموعی کاروبار 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں