July 10, 2024 9:49 AM

printer

پروفیسر ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن کو، صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں، ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام کیلئے، عوامی فلاح کی بنیاد پر، پرنسپل مشیر مقرر کیاگیا

پروفیسر ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن کو، صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں، ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام کیلئے، عوامی فلاح کی بنیاد پر، پرنسپل مشیر مقرر کیاگیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پرنسپل مشیر کے طور پر پروفیسر سوامی ناتھن، پروگرام کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے مجموعی حکمت عملی پر تکنیکی صلاح فراہم کریں گی، پالیسی کی سمت مقرر کرنے، زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کے مقصد سے طریقہ علاج میں ضروری اصلاحات اور تحقیق سے متعلق حکمت عملی پر صلاح دیں گی۔

وہ عالمی صحت پر ماہرین کے گروپوں کی تشکیل میں بھی مدد کریں گی۔اس کے علاوہ وہ اس پروگرام کے اثرات کا جائزہ لینے میں صحت کی مرکزی وزارت، سرکاری افسران اور پروگرام کو آگے بڑھانے میں شریک حصے داروں کو بھی مدد فراہم کریں گی۔

پروفیسر سوامی ناتھن، عالمی صحت تنظیم کی سابق چیف سائنٹسٹ ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں