پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت کمار سہگل نے آج کہا ہے کہ ایک نئے OTT پلیٹ فارم کا آغاز کرنے کے پیچھے صرف ڈیجیٹل اسپیس میں صحت مند مشمولات کو شامل کرنے ہی کا خیال نہیں ہے بلکہ بچوں اور نوجوانوں سمیت سماج کے سبھی طبقات کیلئے مواد فراہم کرنا بھی ہے۔ قومی نشریے پرسار بھارتی کے OTT پلیٹ فارم Waves کا افتتاح کرنے کے ایک دن بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب سہگل نے اطلاع دی کہ اِس پلیٹ فارم پر دور درشن کے پروگراموں پر مشتمل آرکائیوز میں موجود تمام وہ سامان موجود ہوگا جسے لوگ دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ پلیٹ فارم پر اُن علاقائی ثقافتی پروگراموں کو بھی شامل کیا جائے گا جن میں وراثت پر توجہ کی گئی ہے۔
Site Admin | November 21, 2024 9:24 PM