ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل نے کہا ہے کہ مہاکنبھ پر مبنی کنبھ وانی اسٹیشن کی نشریات سے درست اور قابل بھروسہ معلومات فراہم کرنے کے پرسار بھارتی کے مقصد کا اظہار ہوتا ہے۔

پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل نے کہا ہے کہ مہاکنبھ پر مبنی کنبھ وانی اسٹیشن کی نشریات سے درست اور قابل بھروسہ معلومات فراہم کرنے کے پرسار بھارتی کے مقصد کا اظہار ہوتا ہے۔ کَل سنگم پر پوتر ڈبکی لگانے کے بعد پریاگ راج میں  کنبھ وانی ریڈیو اسٹیشن کے ایک پروگرام میں جناب سہگل نے یہ بات کہی۔ جناب سہگل نے اسٹیشن کی ستائش کی اور کہا کہ یہ مہاکنبھ کی براہ راست اور معتبر نشریات کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔

جناب سہگل نے Naini Arel سنگم سیکٹر-4 میں آکاشوانی اور دور درشن کیندر کے اسٹوڈیو کا بھی معائنہ کیا اور اس تقریب کی جامع کوریج کو یقینی بنانے کی خاطر نشریات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آکاشوانی، کنبھ وانی، دور درشن اور Waves OTT کے ذریعہ پرسار بھارتی اندازاً 75 سے 100 کروڑ لوگوں تک پہنچا ہے۔ جناب سہگل نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے اختراعی طریقے جاری رہنے چاہئے تاکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ حاصل کرسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں