پرسار بھارتی نے آج نئی دلّی میں ہاکی انڈیا کے ساتھ آنے والی ہاکی انڈیا لیگ کے براہ راست نشریے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اِس مفاہمت نامے کے تحت دور درشن، ہاکی انڈیا لیگ HIL-2024-25 کیلئے آفیشیل براڈ کاسٹ پارٹنر بن گیا ہے۔ یہ لیگ رورکیلا، اڈیشہ اور رانچی میں اِس ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہوگی۔ اس موقع پر HIL کے گورنر کمیٹی کے ممبر بھولا ناتھ سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ اِس شراکت داری سے ہاکی کے ساتھ عوام کا رشتہ مضبوط ہوگا۔ اپنے بیان میں پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل نے اِس مفاہمت نامے کو ہاکی کی تاریخ میں ایک بڑا سنگ میل قرار دیا۔
Site Admin | December 12, 2024 9:35 PM