ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 10, 2024 9:39 PM

printer

پرسار بھارتی بورڈ کے چیئرمین جناب نونیت کمار سہگل نے آج ممبئی میں آکاشوانی کا دورہ کیا

پرسار بھارتی بورڈ کے چیئرمین جناب نونیت کمار سہگل نے آج ممبئی میں آکاشوانی کا دورہ کیا۔ پرسار بھارتی بورڈ کے چیئرمین، ممبئی کے دو روزہ دورے پر ہیں، جس میں وہ آکاشوانی اور دور درشن کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔ جناب سہگل نے آج صبح آکاشوانی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران انھوں نے حکام کو پروگرام ترتیب دیتے وقت سامعین کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھنے کا مشورہ دیا۔ اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملک بھر میں آکاشوانی کی رسائی زیادہ ہے، انھوں نے عہدیداران کی اِس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ خواتین، نوجوانوں اور کسانوں سمیت مختلف سامعین کیلئے پروگرام تیار کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں