پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا،PMFBY کے آج 9سال مکمل ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2016 میں اِس اسکیم کی شروعات کی تھی، جس کا مقصدفصلوں کے نقصان اور قدرتی آفات سے متاثرہ کسانوں کو معاشی امداد فراہم کرنا ہے۔ اِس اسکیم نے اختراعی زرعی طور طریقوں کو اپنانے کے ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اسکیم کی کامیابی اور اِس کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے مرکزی کابینہ نے سال 2025-26 تک پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور دوبارہ تشکیل کردہ موسم پر مبنی فصل بیمہ اسکیم کو جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔ اس کے لیے 69 ہزار 515 کروڑ روپے کا مجموعی بجٹ مختص کیاگیا ہے۔
Site Admin | February 18, 2025 2:40 PM
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا،PMFBY کے آج 9سال مکمل ہورہے ہیں
