August 1, 2024 10:05 PM

printer

پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا، یعنی ’سوبھاگیہ‘ کے تحت مجموعی طور پر ملک بھر کے دو کروڑ 86 لاکھ گھرانوں کو بجلی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں

پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا، یعنی ’سوبھاگیہ‘ کے تحت مجموعی طور پر ملک بھر کے دو کروڑ 86 لاکھ گھرانوں کو بجلی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بجلی کے وزیر مملکت سری پدنایک نے کہا کہ حکومت نے اِس اسکیم کا آغاز 2017 میں کیا تھا جس کا مقصد ملک میں گھرانوں کی ہمہ گیر برق کاری حاصل کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ سوبھاگیہ کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں بنا بجلی کے تمام خواہشمند گھرانوں اور شہری علاقوں میں تمام خواہشمند غریب گھرانوں کو بجلی کے کنکشن فراہم کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں