پردھان منتری سوریا گھر بجلی یوجنا کے تحت مفت بجلی کے ساتھ گھروں کو بااختیار بنانے کا آج ایک سال مکمل ہو رہا ہے، جس میں چھتوں پر شمسی پینلس نصب کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اِس سال 27 جنوری تک چھتوں پر شمسی پینلس نصب کیے جانے کے ذریعے آٹھ لاکھ 40 ہزار سے زیادہ کنبے اِس سے مستفید ہوئے ہیں۔
13 فروری 2024کو شروع ہوئی اس پہل کے ذریعہ بھارت ایک زیادہ پائیدار مستقبل کی سمت آگے بڑھا رہا ہے اور ملک بھر کے کنبوں کو صاف ستھری قابلِ تجدید توانائی فراہم ہورہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 40 فیصد تک سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، تاکہ قابلِ تجدید توانائی کو کفایتی اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔ اب تک تقریباً چار ہزار 300 کروڑ روپے، مرکزی مالیاتی امداد کے طور پر پانچ لاکھ 54 ہزار رہائشی صارفین کو تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس کے تحت ہر گھر کو اوسطاً 77 ہزار روپے سے زیادہ کی سبسڈی مل رہی ہے۔×