پردھان منتری سوریا گھر بجلی یوجنا کے تحت مفت بجلی کے ساتھ گھروں کو بااختیار بنانے کا آج ایک سال مکمل ہو رہا ہے، جس میں چھتوں پر شمسی پینلس نصب کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اِس سال 27 جنوری تک چھتوں پر شمسی پینلس نصب کیے جانے کے ذریعے آٹھ لاکھ 40 ہزار سے زیادہ کنبے اِس سے مستفید ہوئے ہیں۔
ایک رپورٹ
V/C Priya
13 فروری 2024کو شروع ہوئی یہ پہل بھارت کو ایک زیادہ پائیدار مستقبل کی سمت آگے بڑھا رہی ہے اور ملک بھر کے کنبوں کو صاف شفاف قابلِ تجدید توانائی فراہم کر رہی ہے۔ یہ اسکیم 40 فیصد تک سبسڈی کی پیشکش کرتی ہے، تاکہ قابلِ تجدید توانائی کو کفایتی اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔ اب تک تقریباً چار ہزار 300 کروڑ روپے، مرکزی مالیاتی امداد کے طور پر پانچ لاکھ 54 ہزار رہائشی صارفین کو تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس کے تحت ہر گھر کو اوسطاً 77 ہزار روپے سے زیادہ کی سبسڈی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق 45 فیصد مستفیدین کو بجلی کا کوئی بل ادا نہیں کرنا پڑ رہا ہے، جو کہ سمشی توانائی کی اُن کی پیداوار اور استعمال کے طریقے پر منحصر ہے۔
یہ قدم مارچ 2027 تک ایک کروڈ گھرانوں کو شمسی توانائی کی فراہمی کے جرأت مندانہ وِژن کے ساتھ بھارت کی توانائی کے منظرنامے کو نئی شکل دے رہا ہے۔