August 28, 2024 2:32 PM

printer

پردھان منتری جن دھن یوجنا کو آج دَس سال مکمل ہوگئے ہیں۔اَب تک 53 کروڑ سے زیادہ بینک کھاتے کھولے جاچکے ہیں

حکومت کی مالی شمولیت سے متعلق سرکردہ اسکیم پردھان منتری جن دھن یوجنا کو آج دَس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 53 کروڑ سے زیادہ افراد کے بینک کھاتے کھولے گئے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے سبھی مستفدین کو مبارکباد دی ہے اور اِس اسکیم کو کامیاب بنانے کیلئے اظہار تشکر کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ  جن دھن یوجنا مالی شمولیت کو فروغ دینے اور کروڑوں افراد، خاص طور سے خواتین، نوجوانوں اور حاشیہ پر رہ رہی برادریوں کو پروقار زندگی فراہم کرنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ اسکیم غریبوں کو اقتصادی اعتبار سے اصل دھارے میں شامل کرتی ہے اور حاشیہ پر رَہ رہی برادریوں کی ترقی میں ایک کلیدی رول ادا کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 67 فیصد کھاتے دیہی یا نیم شہری علاقوں میں کھولے گئے ہیں اور 55 فیصد کھاتے خواتین کے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں