پرتگال کے وزیر خارجہ Paulo Rangel، بھارت کے چار روزہ سرکاری دورے پر آج نئی دلّی پہنچے ہیں۔ بھارت کا اُن کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزارت خارجہ نے جناب Rangel کا خیر مقدم کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ اِس دورے سے دونوں ملکوں کے کثیر رُخی رشتوں میں مزید بہتری آئے گی۔ 2025 میں بھارت اور پرتگال کے درمیان رشتوں کو 50 سال مکمل ہوجائیں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جناب Rangel، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ کَل نئی دلّی میں ایک میٹنگ کریں گے۔ ہفتے کے روز وہ مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کیلئے گوا جائیں گے۔×
Site Admin | December 12, 2024 3:35 PM