July 22, 2024 3:23 PM

printer

پدم ایوارڈ 2025 کیلئے اِس سال 15 ستمبر تک نامزدگیاں داخل کی جاسکیں گی

اعلیٰ ترین شہری اعزاز میں سے ایک پدم ایوارڈ 2025 کیلئے اِس سال 15 ستمبر تک نامزدگیاں داخل کی جاسکیں گی۔ مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں اور سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل پر آن لائن موصول کی جائیں گی۔ پدم ایوارڈز میں ملک کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری شامل ہیں۔ 1954 میں شروع کئے گئے اِن ایوارڈز کا ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کیا جاتا ہے۔ فن، ادب اور تعلیم، کھیل، ادویات، سماجی کام کاج، سائنس اور انجینئرنگ اور تجارت وصنعت کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کے صلے میں یہ ایوارڈ پیش کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر اور سائنسدانوں کے علاوہ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین پدم ایوارڈ کیلئے اہل نہیں ہوتے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں