صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سال 2025 کیلئے 139 پدم ایوارڈز عطا کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ پدم ایوارڈز کی فہرست میں 7 پدم وبھوشن، 19 پدم بھوشن اور 113 پدم شری ایورڈز شامل ہیں۔ اِن ایوارڈ یافتگان میں 23 خواتین بھی ہیں۔ اِس فہرست میں غیر ملکیوں / NRI / پی آئی او / او سی آئی کے زمرے سے 10 افراد اور 13 بعد از مرگ ایوارڈ یافتگان ہیں۔ بھارتی مصنف اور ادیب MT Vasudevan Nair، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سابق چیئرمین Osamu Suzuki اور گلوکارہ شاردا سنہا کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔ گلوکار پنکج اداس اور ماہر اقتصادیات وویک دیو رائے کو بعد از مرگ پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا ہے۔
ہاکی کھلاڑی پی آر شری جیش کو بھی پدم بھوشن ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ کرکٹ کھلاڑی آر اشون اور فٹبال کھلاڑی IM Vijayan کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پدم وبھوشن ایوارڈ کسی بھی شعبے میں غیر معمولی اور ممتاز خدمات کیلئے جبکہ پدم بھوشن ایوارڈ اعلیٰ قسم کی ممتاز خدمات اور پدم شری ایوارڈ ممتاز خدمات کیلئے عطا کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پدم ایوارڈز یافتگان کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں کو اعزاز عطا کرنے اور جشن منانے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی لگن اور استقامت واقعی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایوارڈ یافتہ شخص محنت، جذبہ اور جدت طرازی کا مترادف ہے جس نے بے شمار لوگوں کی زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 76 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس دستوں کے 93 اہلکاروں کو بہادری کے ایوارڈس کی منظوری دی ہے، جن میں سے گیارہ بعد از مرگ عطا کیے جائیں گے۔ بہادری کے اِن ایوارڈس میں ایک بعد از مرگ سمیت 2 کیرتی چکر، تین بعد از مرگ سمیت 14 شوریہ چکر، ایک Bar to Sna میڈل، 7 بعد از مرگ سمیت 66 سینا میڈل، 2 نو سینا میڈل اور 8 وایو سینا میڈل شامل ہیں۔ میجر منجیت اور نائک دلاور خان کو بعد از مرگ، کیرتی چکر سے سرفراز کیا گیا ہے۔ کیرتی چکر، میدانِ جنگ کے علاوہ دلیری، شجاعت کا مظاہرہ کرنے یا اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے عطا کیا جاتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے مسلح افواج اور دیگر اہلکاروں کیلئے 305 دفاعی میڈلس کی بھی منظوری دی ہے۔
اِن میں 30 پَرم وششٹ سیوا میڈل، 5 اُتم یودھ سیوا میڈل، 57 اَتی وششٹ سیوا میڈل، 10 یودھ سیوا میڈل، 43 سینا میڈل، 8 نوسینا میڈل، 15 وایو سینا میڈل، ایک Bar to Sena میڈل، چار Bar to Vishisht سیوا میڈل اور 132 وششٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔ x
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی ساحلی محافظ دستے کے اہلکاروں کے لئے صدر کے تٹ رکشک میڈل کی منظوری دی ہے۔ یہ ایوارڈز ان کی نمایاں بہادری، اپنے فرض کے تئیں غیر معمولی لگن، اور ممتاز و غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہیں۔ صدر جمہوریہ نے مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے 58 مینشنڈ اِن ڈسپیچز کی بھی منظوری دی، جن میں چار بعد از مرگ شامل ہیں۔ ان میں بھارتی فوج کے 55 اہلکار شامل ہیں۔ 14 اہلکاروں کو آپریشن رکشک کے لیے ایوارڈز عطا کئے گئے ہیں جن میں 4 بعد از مرگ شامل ہیں۔ 8 اہلکاروں کو آپریشن اسنو لیپارڈ کیلئے، 6 اہلکاروں کو آپریشن حفاظت اور دو اہلکاروں کو آپریشن سہایتا کے لئے اعزازات عطا کئے گئے ہیں۔