پاکستان کے پہاڑی علاقے مقبوضہ گلگت۔بلتستان میں بجلی کی لمبی کٹوتی پر ہزاروں لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے چین کے ساتھ اہم تجارتی راستہ کل پانچویں دن بھی بند رہا۔
ہُنزہ شہر میں دھرنے کا انعقاد کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک مظاہرے جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے شہر کی ناکافی بجلی فراہمی کو یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا کہ رہائشیوں کو سردی کے شدید موسم کے دوران 23گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گذرنا پڑ رہا ہے۔x