پاکستان میں پنجاب کی صوبائی حکومت نے ہوا کے خراب ہوتے ہوئے معیار کے پیش نظر لاہور اور آس پاس کے اضلاع میں پارکوں، چڑیا گھروں، کھیل کے میدانوں، تاریخی مقامات اور دوسری عوامی جگہوں پر عوام کی رسائی پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب لاہور کے ہوا کے معیار کے اشاریے کچھ جگہوں پر بڑھ کر ایک ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں اور اِسے دنیا کا سب سے آلودہ شہر بنا دیا ہے۔ پاکستان میں پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد یہ ہدایات جاری کی ہے۔ ریاست بھر میں دھواں اور دھند کی ایمرجنسی میں تمام اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔ اسپتالوں میں سانس کی پریشانی سے آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Site Admin | November 8, 2024 9:45 PM