پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں یہ سزا 19 کروڑ پاؤنڈ کے، القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں سنائی گئی۔ اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں ایک عارضی طور پر قائم کئے گئے عدالتی کمرے میں جج ناصر جاوید رانا نے سنایا، جہاں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔
عمران خان پر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ دس لاکھ پاکستانی روپے کا جرمانہ اور اُن کی اہلیہ پر 5 لاکھ پاکستانی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔