پاکستان کی ملیر جیل سے گذشتہ کَل رہا کئے گئے 22 بھارتی ماہی گیروں کے کَل صبح بھارت کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ ان ماہی گیروں کو اپنی سزا کی مدت مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے کَل رہا کئے گئے 22 میں سے 18 ماہی گیروں کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ تین، مرکز کے زیر انتظام علاقے Diu کے رہنے والے ہیں۔ گجرات کے 18 ماہی گیروں میں سے 15، گیر سومناتھ ضلعے کے رہنے والے ہیں جبکہ تین کا تعلق دیو بھومی دوارکا ضلعے سے ہے۔ اِن ماہی گیروں کو پاکستان بحری حفاظتی ایجنسی نے اس وقت پکڑ لیا تھا جب یہ مبینہ طور پر پاکستانی آبی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ امید ہے کہ یہ ماہی گیر، پیر کے روز اپنے آبائی مقامات پر لوٹ آئیں گے۔ ماہی گیروں کی واپسی کی خبر سے ساحلی گجرات میں اُن کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Site Admin | February 22, 2025 9:40 PM
پاکستان کی ملیر جیل سے گذشتہ کَل رہا کئے گئے 22 بھارتی ماہی گیروں کے کَل صبح بھارت کو سونپے جانے کا امکان ہے
