پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ کو غیرقانونی شادی کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ اُن کی پارٹی اور اُن کے وکیل نے یہ اطلاع دی ہے۔ جناب خان اور اُن کی اہلیہ بشری خان کو فروری میں پاکستان میں انتخابات سے چند دن قبل سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اُس وقت ایک عدالت نے اُنھیں اسلامی شریعت کی خلاف ورزی کا مجرم قرار پایا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ اپنی سابقہ شادی کے بعد ہوئی طلاق اور عمران خان سے اپنی شادی کے درمیان درکار وقفے کی پابندی کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ البتہ خان اب بھی جیل میں ہیں کیونکہ اِس ہفتے ایک عدالت نے اِن الزمات کے تحت اِن کی ضمانت کو منسوخ کردیا کہ انھوں نے مئی 2023 میں اپنے حامیوں کے ذریعے فسادات کو ہوا دی تھی۔
ان کی اہلیہ بشری بھی جیل ہی میں ہیں اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اِنہیں کب رہا کیا جائے گا۔
Site Admin | July 13, 2024 9:28 PM