ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2024 9:40 PM

printer

پاکستان میں کوئٹہ سے تقریباً 317 کلومیٹر دور بلوچستان کے موسیٰ خیل ضلعے میں مسلح افراد نے لوگوں کی شناخت کا پتہ لگانے کے بعد ٹرکوں اور بس مسافروں پر گولیاں چلائیں

پاکستان میں کوئٹہ سے تقریباً 317 کلومیٹر دور بلوچستان کے موسیٰ خیل ضلعے میں مسلح افراد نے لوگوں کی شناخت کا پتہ لگانے کے بعد ٹرکوں اور بس مسافروں پر گولیاں چلائیں۔ اِس واقعے میں کم از کم 23 افراد مارے گئے۔ موسیٰ خیل کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب کاکڑ کے مطابق مسلح افراد نے ضلعے میں بین صوبائی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی تھی اور مسافروں کو ٹرکوں اور بسوں سے اُتار کر اُن کی شناخت کا پتہ لگانے کے بعد اُن پر گولیاں چلائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہئ پنجاب سے تھا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کردیا۔ پولیس حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں