پاکستان میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے ہزاروں مظاہرین کے ساتھ پُرتشدد جھڑپوں میں کم از کم چھ سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ آج وزارت داخلہ نے فوج کو تعینات کیے جانے کا اعلان کیا۔ تازہ ہدایات کے مطابق عہدیداران نے سیکیورٹی اہلکاروں کو شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کیلئے سخت احکامات جاری کیے ہیں اور اگر ضروری ہو تو فساد کرنے والوں کو گولی مارنے سمیت سخت اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فوج کو اِس بات کا بھی مجاز ٹھہرایا گیا ہے کہ امن و قانون برقرار رکھنے کیلئے اُسے جب مناسب لگے کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔
Site Admin | November 26, 2024 9:14 PM