August 16, 2024 9:37 PM

printer

پاکستان میں آج Mpox بیماری کے دو مزید معاملے سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی مجموعی کیسوں کی تعداد تین ہوگئی ہے

پاکستان میں آج Mpox بیماری کے دو مزید معاملے سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی مجموعی کیسوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی صحت تنظیم WHO اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے افریقی مراکز نے اِسے ایک عالمی صحت ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ Mpox کا پہلا مشتبہ معاملہ پاکستان میں ایک 34 سالہ نوجوان میں سامنے آیا ہے، جو حال ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔ خیبر پختوان خواہ کے دو نئے مریضوں میں Mpox کی تصدیق ہوئی ہے۔ تینوں مریضوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ عالمی صحت حکام نے کَل سوئیڈن میں Clade-1b کے انفیکشن کی تصدیق کی ہے۔ یہ افریقہ کے باہر پہلا معاملہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں