پاکستان میں آج خیبرپختون خواہ ریاست میں ایک دھماکے میں دو پولیس والوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ریاستی راجدھانی پشاور میں اُس وقت ہوا جب ایک پولیس گاڑی پر سڑک کے کنارے رکھے دھماکے خیز مادّے سے حملہ کیا گیا۔ کسی بھی گروپ نے اب تک حملے کی ذمے داری نہیں لی ہے اور ذمے دار لوگوں کی شناخت کیلئے تفتیش جاری ہے۔
Site Admin | August 16, 2024 9:36 PM