پاکستان میں، آج دو الگ الگ بس حادثوں میں 11 عقیدتمندوں سمیت کم سے کم 37 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی شاہراہ سے کچھ دور پیش آیا۔ اس حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ یہ بس شیعہ عقیدتمندوں کو ایران سے، صوبہئ پنجاب واپس لا رہی تھی۔
ایک اور حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ اس بس میں 35 افراد سوار تھے کہ یہ بس پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک کھائی میں جا گری۔
صدر آصف زرداری نے حادثوں کے تئیں افسوس کا اظہار کیا ہے۔×