ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2024 2:29 PM

printer

پاکستانی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک جوان زخمی

جموں و کشمیر میں بارڈر سکیورٹی فورس بی۔ایس۔ایف کا ایک جوان اُس وقت زخمی ہوگیا جب آج علی الصبح پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد کے نزدیک بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مستعد BSF فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی لیکن دوسری طرف ہوئے نقصان کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔BSF کے ایک ترجمان نے بتایا کہ رات دیر گئے تقریباً دو بج کر 35 منٹ پر سرحد کے اُس پار سے اکھنور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا اور BSF نے اس کا منہ توڑ جواب دیا، جس میں BSF کا ایک جوان زخمی   ہوگیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ فوجی اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں اور بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر سخت چوکسی برتی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ، جب سے دونوں ممالک نے 25 فروری 2021 کو جنگ بندی کے معاہدے کی تجدید کی ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات بہت کم ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں