پانچ ہزار 803 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھہ امرناتھ کی مقدس گپھا کے درشن کے لیے جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے کشمیر وادی کے لیے روانہ ہوا۔ یہ یاتری آج صبح سویرے 218 گاڑیوں کے ایک قافلے میں بنیادی کیمپ سے روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں چار ہزار 521 مرد، ایک ہزار 339 خواتین، 9 بچے، 124 سادھو اور 10 خاتون سادھویاں شامل ہیں۔
ان میں سے ایک ہزار 862 یاتری آج صبح تین بج کر دس منٹ پر بالتل کے لیے روانہ ہوئے جبکہ تین ہزار 941 یاتری آج صبح چار بجے پہلگام بنیادی کیمپ کے لیے روانہ ہوئے جہاں سے وہ مقدس گپھا کے آگے کے سفر کے لیے روانہ ہوں گے۔