پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج، ایک مخصوص اقلیتی گروپ کو ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے آئین میں تبدیلی کرنے کے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے مبینہ بیان پر کئی مرتبہ ملتوی کی گئی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی شور شرابے کے دوران، اُس وقت دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی جب ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجکر 15 منٹ پر دوسری بار ملتوی کئے جانے کے بعد، دوبارہ شروع ہوئی۔ ایوان میں تیل کے کنووں (ضابطے اور ترقی) کے ترمیمی بل 2024 میں لوک سبھا کے ذریعے کی گئی چند ترامیم کو منظوری دی گئی۔ اس بل کو راجیہ سبھا کے ذریعے پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے۔ شور شرابہ جاری رہا، اِس وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
اس سے قبل، دو بجے پہلی مرتبہ کارروائی ملتوی کرنے کے بعد جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے واضح کیا کہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ نے آئین میں تبدیل کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ یہ اقتدار میں پارٹی کے لیڈر ہیں، جو کئی مرتبہ آئین میں تبدیلی کے بارے میں بات کرچکے ہیں۔ جناب کھڑگے کی بات کا جواب دیتے ہوئے ایوان کے لیڈر جے پی نڈّا نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور سردار ولبھ بھائی پٹیل، مذہب پر مبنی ریزرویشن کے خلاف تھے۔ لوک سبھا میں بارہ بجے دوپہر کو پہلی مرتبہ ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کے بعد جو ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اجاگر کیا کہ مذہب پر مبنی ریزرویشن کا معاملہ 1947 میں سامنے آیا تھا اور اِسے اُس وقت تمام سرکردہ لیڈروں نے مسترد کردیا تھا۔چونکہ شور شرابہ جاری رہا اس لئے پریزائڈنگ آفیسر نے ایوان کی کارروائی دو بجے دوپہر تک کیلئے ملتوی کردی۔
لوک سبھا میں آج مالیاتی بل 2025 پر تبادلہ خیال کرنے اور پاس کرنے کی کارروائی ہوئی۔ یہ بل مالی سال 2025-26 کیلئے مرکزی حکومت کی مالیاتی تجاویز کو منظوری دینے کیلئے ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے BJP کے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نے معیشت کیلئے مستحکم بنیادیں بنائی ہیں۔
بی جے پی کے نشی کانت دوبے نے کہا کہ پوری دنیا معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہی البتہ بھارت پچھلے دس برسوں میں ایک روشن مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔اس سے قبل بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے ششی تھرور نے کہا کہ اُن عام لوگوں کیلئے راحت ہونی چاہئے جو حکومت کو ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔
دیگر بہت سے اراکین نے اِس بحث میں حصہ لیا جن میں TMC کی مہووا موئترا، NCP(SCP) کی سپریا سولے، DMK کی ڈاکٹر کلاندھی ویرا سوامی اور شیرونی منی اکالی دَل کی Harsimrat Kaur Badal شامل ہیں۔ بحث نامکمل رہی۔
Site Admin | March 24, 2025 9:51 PM
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی، ایک مخصوص اقلیتی گروپ کو ریزرویشن فراہم کرنے سے متعلق کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے مبینہ بیانات پر کئی بار ملتوی کی گئی
