ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 10, 2024 2:49 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ہنگامہ آرائی کے سبب دن بھر کے لیے ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج مسلسل تعطل کے نتیجے میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو آج دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اِس ہفتے آج یہ دوسرا دن ہے، جب حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکمراں جماعت نے امریکہ میں مقیم ایک معروف فاؤنڈیشن سے کانگریس رہنماؤں کے مبینہ تعلقات ہونے کا الزام لگایا۔ دوسری جانب اپوزیشن ممبروں نے سرکردہ بھارتی کاروباری گروپ کے خلاف مبینہ رشوت ستانی کے الزامات عائد ہونے کے مسئلے کو اٹھایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں